کورونا وائرس: نیٹ سول کا عملے کے ارکان کو رخصت پر بھیجنے، تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

648

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے سافٹ ویئر ہائوس نیٹ سال ٹیکنالوجیز نے اپنے عملے کے تمام ارکان کی تنخواہوں میں 20 سے 30 فی صد کمی کرنے کے علاوہ متعدد ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے تناظر میں اخراجات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے عملے کے ارکان کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی بقاء کے لیے مینجمنٹ نے کمپنی کے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ روز کیا گیا جس کے تحت ان ملازمین کی تنخواہ کاٹی جائے گی جو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ وصول کر رہے ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم وصول کرنے والے ملازمین کی تعداد نہایت کم ہے جن کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی مندی اور سٹاک مارکیٹ کی گراوٹ کے باوجود چار پاکستانی کمپنیاں اب بھی منافع کما رہی ہیں۔ کیسے؟

تاہم، مارچ کی تنخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ای میل میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام ڈویژنز میں مینجمنٹ کے سینئر ارکان کی تنخواہوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر کٹوتی کی جا چکی ہے اور ہر ڈویژن سے یہ پوچھا گیا ہے کہ اخراجات کم کرنے کے لیے کیا جائے جس سے اہلیت پر بھی کم سے کم اثرات مرتب ہوں۔

دریں اثناء، ملازمین یہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر کمپنی تنخواہوں میں کٹوتی کرتی ہے تو اسے کام کا دورانیہ بھی 20 سے 30 فی صد کم کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں 24 فی صد کا نمایاں اضافہ

کمپنی کی اندرونی دستاویز کے مطابق، کورونا وائرس کے باعث نیٹ سول کی جلد کوئی نیا آرڈر حاصل کرنے کی اہلیت متاثر ہوئی ہے اور اس کے اثرات تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں واضح ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here