کورونا وائرس، معاشی نقصانات سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو 25 کھرب ڈالر کی ضرورت ہو گی

ترقی پذیر ممالک سے فروری اور مارچ کے دوران 59 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلاءہوا ، 2008ءکے بحران سے سرمایہ کاری کا انخلاء26.7 ارب ڈالر  تھا

712

اسلام آباد:  پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو کورونا وائرس کی عالمی وباءسے شدید دھچکا لگا ہے، معاشی نقصانات سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو 25 کھرب ڈالر کے سپورٹ پیکج کی ضرورت ہو گی۔

 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، ارجنٹائن اور افریقی ممالک کو کورونا کی وباءکے باعث بڑھتے قرضوں، افراط زر میں اضافہ سمیت صحت کے شعبہ میں شدید مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ملک سے نکلنے سمیت عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی سے برآمدات میں کمی اور کرنسی کی قیمتوں میں کمی جیسے مسائل سے متاثر ہو سکتی ہیں جیسا کہ 2008ءکے بحران میں بھی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس: عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات، اسٹاک مارکیٹس کو 19 کھرب، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو 300 ارب ڈالر نقصان

کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان، لیکن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وارے نیارے

کورونا وائرس عالمی معیشت کو دو کھرب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: اقوامِ متحدہ

لاک ڈاون کے باعث پاکستانی معیشت کو 30 ارب روپے کا نقصان

یو این سی ٹی اے ڈی کے ڈائریکٹر گلوبلائزیشن اینڈ ڈویلپمنٹ سٹریٹیجیز رچرڈ کوزل رائٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کو رپورٹ میں پیش کی گئی تجاویز پر باریک بینی سے غور کرنا ہو گا تاکہ ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو پہلے سے پہنچنے والے نقصانات اور مستقبل کے نقصانات سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباءکے باعث ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو 20 تا 30 کھرب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک سے فروری اور مارچ کے دوران 59 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلاءہوا ہے جبکہ 2008ءکے بحران سے سرمایہ کاری کا انخلاء26.7 ارب ڈالر رہا تھا۔

عالمی ادارے نے مزید کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو رواں سال 25 کھرب ڈالر کے سپورٹ پیکج کی ضرورت ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال میں ان ممالک میں کیپیٹل مارکیٹ میں دس کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری، قرضوں کی واپسی کے حوالے سے دس کھرب ڈالر کے سپورٹ پیکج اور صحت کے شعبہ میں معاونت کے لئے 5 کھرب ڈالر کی معاونت کی ضرورت ہے۔

ترقی پذیر ممالک میں 170 ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ جی 20 ممالک کو عالمی معیشت کے سہارا اور ترقی پذیر ممالک کو معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here