حسین دائود، اینگرو دائود ہرکولیس گروپ اور فیملی کا کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان

979

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے حسین دائود نے اینگرو دائود ہرکولیس اور اپنے خاندان کی جانب سے ایک ارب روپے مختصر، درمیانے اور طویل المدتی عرصے کے لیے سروسز کی فراہمی اور کیش کی صورت میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

حسین دائود نے کہا کہ ہم اپنے دور کے سب سے مشکل مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کی بہترین طور پر خدمت کریں جب اسے ہماری ضرورت ہے۔ یہ ہماری بنیادی اقدار ہیں جو اس مقصد کی بنیاد رہنی چاہئیں جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ساتھ مختلف محاذوں پر لازمی طور پر کام کرنا چاہئے۔ اس وقت ضرورت وائرس کے پھیلائو اور اس کے اثرات کو کم کرنے کی ہے۔

حسین دائود نے مزید کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کے عوام مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میں دعاگو ہوں کہ وہ اس بحران کا احتیاط کے ساتھ سامنا کریں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا، اپنے خاندانوں اور گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کا خیال رکھیں۔ میں حکومت اور مسلح افواج کے جذبے اور ساتھی شہریوں جیسا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز، قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں، این جی اوز کے ارکان، ناگزیر خدمات کی فراہمی و شہر کی صفائی ستھرائی کے ذمہ داروں اور لاتعداد دیگر ساتھی شہریوں کی تعریف کرتا ہوں جو وبا کے ان دنوں میں اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ ہمارے لوگوں کو جرات کے ساتھ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here