فوجی فوڈز لمیٹڈ کا مزید شیئرز جاری کرنے کا فیصلہ

1331

لاہور: فوجی فوڈز لمیٹڈ نے آج ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں کمپنی کے منظور شدہ سرمایے میں اضافے، سرمایہ کاری اور سپانسر کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بارے میں کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے ایک بیان میں آگاہ کر دیا ہے۔

فوجی فوڈز لمیٹڈ نے کمپنی کے منظور شدہ 70 کروڑ شیئرز کو بڑھا کر ایک ارب شیئرز کر دیا ہے اور شیئر کی فی کس قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی نے آگاہ کیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (ایف ایف بی ایل) کا فوجی فوڈز لمیٹڈ کو ایکویٹی میں تبدیل ہونے کے قابل دیا گیا قرضہ 2.63 ارب روپے بنتا ہے جس میں 11 کروڑ 88 لاکھ اور 64  ہزار روپے سود بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فوجی فوڈز کا بعد از ٹیکس نقصان 2 ارب 85 کروڑ روپے

  بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کی جانب سے فوجی فوڈز لمیٹڈ کو ساڑھے چار ارب روپے کا مزید تعاون فراہم کیا گیا ہے جو شیئرز (اور یہ ڈھائی ارب روپے سے زیادہ مالیت کے نہیں ہیں)  یا دوطرفہ تعاون کی صورت میں ہے جس کا دورانیہ ایک برس سے زیادہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here