ایک دوسرے بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت تمام وستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سروسز فراہم کرے گی۔
محکمے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایف بی آر کے سٹاف اور ملازمین کورونا وائرس پھیلنے کے خوف کے بغیر اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔