ایشیائی ترقیاتی بنک کے دو سالہ 4.5 ارب ڈالر کے بانڈز کی فروخت

736

منیلا، فلپائن: ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق، اے ڈی بی نے گزشتہ روز امریکی ڈالر بانڈ مارکیٹ کا دوبارہ رُخ کیا ہے اور دو سال کے عالمی بانڈ کی بنیادی قیمت چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر مقرر کی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدن اے ڈی بی کے عمومی کیپیٹل ریسورسز کا حصہ ہو گی۔

اے ڈی بی کے ٹریژر پائرے وان پیٹیگھیم نے کہا ہے کہ اے ڈی بی کیپیٹل مارکیٹ میں ان مشکل وقتوں میں اپنی معاشی طاقت دکھانے کے قابل ہونے کے باعث خوش ہے۔ اے ڈی بی کی تاریخ کے سب سے بڑے بانڈ کے اجرا کے باعث ہماری لیکویڈیٹی میں اضافہ ہو گا اور یوں کورونا وائرس کے بحران کے دوران اور بعد میں ایشیا کی ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ دو برس کا ہدف مقرر کرنے کے باعث اے ڈی پی کو سرمایہ کار کی طلب پورا کرنے کا موقع مل جائے گا جس کا اظہار حتمی آرڈر بک میں سات ارب ڈالر ہو رہا ہے جب کہ قیمت میں اب بھی ابتدائی ہدایات کے باوجود پانچ بیسز پوائنٹ کی سختی برتی گئی ہے۔

بانڈ کا کوپن ریٹ 0.625 فی صد سالانہ ہے جو سال میں دو بار دیا جائے گا اور اس کی میچورٹی کی تاریخ سات اپریل 2022 ہو گی۔ ٹرانزیکشن کرنے کی ذمہ دار گولڈمین سیکس انٹرنیشنل، مورگن سٹینلے اور آر بی سی کیپیٹل مارکیٹس ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان کے ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ

امریکا میں 41  فی صد، یورپ میں 32  فی صد، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ و ایشیا میں 27 فی صد بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کاری کے تناظر میں 55 فی صد مرکزی بنکوں اور سرکاری اداروں، 25 فی صد بنکوں اور 20 فی صد فنڈ منیجرز اور دیگر سرمایہ کاروں کو جاری کیے گئے ہیں۔ اے ڈی بی 2020 میں قریباً 25 ارب روپے جمع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here