کورونا وائرس سے نقصان،امریکی ائیرلائنز کا حکومت سے 12 ارب ڈالر امداد کی اپیل کا فیصلہ

815

واشنگٹن: امریکی ہواباز کمپنیوں نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے حکومت سے 12 ارب ڈالر امداد کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انھیں حکومتی ریلیف فنڈ سے مناسب رقم مل جائے گی۔

امریکی روزنامہ وال سٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی آپریشنز کے تعطل کی وجہ سے امریکی ایئرلائنز کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے جس پر ان کی جانب سے حکومتی مالی معاونت طلب کرنے کا امکان ہے۔

ادھر امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت اور افراد کی مالی معاونت کے لیے 2   کھرب ڈالر کے ریلیف پیکج میں سے 50  ارب  ڈالر اس شعبے کے لیے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

آٹوموبائل سے ایوی ایشن انڈسٹری تک سب معاشی بحران کا شکار، مختلف ہنگامی اقدامات کرنے پرغور

کورونا وائرس: عالمی ایوی ایشن انڈسٹری  شدید متاثر، 113 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

سیالکوٹ: کھیلوں کا سامان بنانے والا شہر اب ایوی ایشن کا مرکز بن رہا ہے، کامیابی کی رفتار ناقابل یقین

امریکین ایئرلائنز جو کہ دنیا بھر میں طیاروں ِِِ، مسافروں اور آمدنی کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے ،کے  چیف ایگزیکٹو ڈوگ پارکر اور صدر رابرٹ ایصام نے گزشتہ روز سٹاف کو جاری ایک مراسلے میں کہا کہ انھیں ریلیف فنڈ سے ایک چوتھائی رقم کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فنڈ سے امداد کی اپیل کرنے جارہے ہیں اور توقع ہے کہ مشکل حالات کے باوجود بھی فضائی سرگرمیوں کی اجازت مل جائے گی۔

ادھر ٹرمپ انتظامیہ ایئرلائنز کو براہ راست رقم دینے کے بجائے ان کے حصص خریدنے پر غور کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کی رقم سے عوام کو ہی فائدہ پہنچنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here