ایف بی ار کا فیلڈ افسروں کو لاک ڈاون سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ

فیلڈ آفیسروں کوایکٹو کرنے کا مقصد اپریل سے جون تک کے عرصے کے لیے ریونیو اہداف پورے کرنا ہے

733

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے ایف بی آر کو بھی امور نمٹانے میں دقت کا سامنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فیلڈ آفیسروں کو لاک ڈاون سے مستثنی قرار دینے کی درخواست دی ہے تاکہ ریونیو اہداف پورے کیے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر نے ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر 60 ملین روپے سے زیادہ کے سگریٹ ضبط کر لیے

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 61 قسم کے طبی آلات کی درآمد پر ٹیکس ختم

انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے, شبر زیدی

ایف بی آر مالی سال 2019 -20 کے اپریل سے جون تک کے عرصے کے لیے ریونیو اہداف پورے کرنے کے لیے فیلڈ آفیسروں کو ایکٹیو کرنا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ایک خط لکھ کر درخواست کی گئی ہے کہ فیلڈ آفیسرز کو بھی لازمی خدمات میں شامل کرکے لاک ڈاون سے استثنی دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here