اسلام آباد: پاکستان میں 581 روپے اضافہ سے سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار 683 روپے ہو گئی۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس جے اے) کے مطابق منگل 31 مارچ 2020ءکو ملک میں سونے کی قیمت میں 581 روپے اضافہ ہوا ہے۔
ایس جے اے کے مطابق قیمت میں اضافہ سے ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار 683 روپے تک بڑھ گئی.
جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 84 ہزار 846 روپے تک پہنچ گئی اور اسی طرح قیمت میں 581 روپے کے اضافہ سے 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 78 ہزار 741 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تاجروں کی قیمتی دھات میں سرمایہ کاری ہے۔
لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1621 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1627 ڈالر فی اونس طے پائے۔
سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1621.60 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1629.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔