سٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں تیزی، 1208 پوائنٹس اضافےسے 29 ہزار کی سطح پر آگیا

632

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی رہی، انڈیکس 1208 پوائنٹس اضافہ سے 29 ہزار کی سطح پر واپس آگیا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گزشتہ سیشن (سوموار) کو مجموعی طور پر 2.97 ملین ڈالر کا خسارہ بھگتنا پڑا تھا۔ مارچ 2020 کے ایس ای 100 انڈیکس میں ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، انڈیکس میں 23 فیصد کی تاریخی کمی کے باعث 8000 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی (جو گزشتہ دس سالوں میں بلند ترین مندی ہے)۔

منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز ہی مثبت رجحان میں ہوا اور کچھ ہی دیر میں 1311 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 29 ہزار 334 پوائنٹس کی سطح تک گیا۔ گزشتہ کاروباری روز کے برعکس انڈیکس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اور مارکیٹ کے اختتام تک 1208 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 29 ہزار 231 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر انڈیسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 2108 پوائنٹس اضافے کے باعث 45 ہزار 51 جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 715 پوائنٹس اضافے سے یہ 21 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری روز کے دوران 255 کمپنیاں مثبت زون جبکہ 56 کمپنیاں منفی زون میں رہیں۔

گزشتہ سیشن کی نسبت مارکیٹ حجم 159.45 ملین سے بڑھ کر 221.83 ملین ڈالر ہو گیا ہے، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ چارٹ ٹیبل پر مثبت دکھائی دیے۔

کے ایس 100 کو بینکنگ، کھاد اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن نے مثبت زون میں لے جانے کے لیے سنبھالا دیا، دیگر کمپنیوں کے مابین اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور ایم سی بینک لمیٹڈ نے انڈیکس میں بھرپور مثبت اضافہ کیا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسا اضافہ ہوا ہے۔

منگل کے کاروباری روز کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 166.14روپے پر بند ہوئی جبکہ گزشتہ سیشن (سوموار) کو ڈالر 165.54 روپے پر بند ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here