سعودی عرب کا تیل کی برآمد مئی سے 10.6 ملین بیرل یومیہ کی ریکارڈ سطح پر لانے کا اعلان

585

ریاض: سعودی عرب نے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں کی جنگ کے باوجود تیل کی برآمد میں 10.6 ملین بیرل یومیہ کی ریکارڈ سطح پر لانے کا اعلان کردیا ہے، اس پر مئی سے عمل ہوگا۔

سعودی خبررساں ادارے میں جاری بیان کے مطابق حکومت اپنی پٹرولیم مصنوعات میں مئی سے 6 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا پروگرام رکھتی ہے جس سے اس کی یومیہ برآمد بڑھ کر 10.6 ملین بیرل یومیہ ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں خام تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور اس نے پہلے ہی اپریل سے اپنی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اعلان کررکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here