ایف بی آر نے گڈز ڈیکلیریشن فائل کرنے کی مدت میں 25 دن توسیع کر دی

830

اسلام آباد: کورونا وائرس پھیلنے کے باعث وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے گڈز ڈیکلیریشن فائل کرنے کی مدت میں 25 دن کی توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ”ایف بی آر کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 224 کے تحت اشیاء کی آمد کے موجودہ 10 دنوں سے کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 71 (1) کے تحت مزید 15 دن کی توسیع کر دی  ہے۔ آئی جی ایم کی فائل کرنے کی تاریخ 17 مارچ 2020 سے 7 اپریل 2020 تک بڑھا دی گئی ہے”۔

محکمے نے کہا کہ ٹیکس آفیشلز کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی جانب سے اشیا کی فائل دائر کرنے کی مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث درآمدات و برآمدات میں کمی آ رہی ہے: وزیر خزانہ

کورونا وائرس: ایف بی ار کا فیلڈ آفیسروں کو لاک ڈاون سے مستثنی قرار دینے کا مطالبہ

ایمنسٹی سکیم، ایف بی آر سے 12 ہزار ٹیکس دہندگان کے زیرالتوا معاملات پر وضاحت طلب

“اسکے متبادل ایف بی آر نے کسٹمز اپریزمنٹ/ انفورسمنٹ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے چیف کلیکٹرز کو اس حوالے سے درآمدکنندگان کو سہولتیں دینے کا حکم دیا ہے”۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان بھر کے کسٹز کلیکٹرز معمول کے مطابق فعال ہیں، تاہم صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے نتیجے میں درآمدکنندگان اور کلئیرنگ ایجنٹس کو اشیا کی برقت فائلیں دائر کرنے کے لیے  مذکورہ ایکٹ کے تحت مشکلات کا سامنا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے میں تاجروں کی اشیا کی فائلیں تاخیر سے جمع کرانے حوالے سے تاجروں کو بے حد مشکلات کا باعث بن رہا ہے کیونکہ دیر سے دائر کرنے کے حالات ان کے اختیار سے بالاتر ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here