پنجاب حکومت کا 25 لاکھ مزدوروں کے لیے 10 ارب روپے پیکیج کا اعلان

لاک ڈائون سے متاثر مزدوروں کو ماہانہ چار ہزار روپے دئیے جائیں گے، ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے خاندانوں کو شہداء پییکیج دینے کا اعلان

594

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 25 لاکھ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے دس ارب روپے ریلیف اور 18 ارب روپے کے ٹیکسز میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ اقدامات شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق یومیہ مزدوری کرنے والے 25 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ چار ہزارروپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور یومیہ اجرت لینے والوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے صفِ اول کے صحت کے شعبے کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے خاندانوں کو شہدا پییکیج دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے گوگل کا 800 ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کے ایمرجنسی فنڈ کی تجویز

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سیکشن 401 کے تحت 3100 قیدیوں کو تین ماہ کے لیے رِہا کیا جائے گا۔ یہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیرِ سماعت قیدیوں کے لیے اقدامات کی ایک فہرست بھی تیار کی گئی ہے اور جائزے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔

بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس پنجاب میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 82 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here