کورونا کیخلاف جنگ: قرض ادائیگیاں موخر کرانے کے لیے پاکستان کا قرض خواہوں سے رابطہ

عالمی مالیاتی اداروں سے رابطے میں ہیں اورقرضے معاف کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے: حماد اظہر

1097

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا کے باعث پاکستان نے کثیرالجہتی قرض خواہوں سے قرض ادائیگیاں موخر کے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگلے تین ماہ میں 2.3  ارب ڈالر کی قرض ادائیگیاں کرنی ہیں جس کے باعث کورونا وائرس کے خلاف جاری کوشششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے معاشی امور کے وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت قرض دینے والے عالمی مالیاتی اداروں سے رابطے میں ہے اور کورونا سے مقابلے میں مصروف ترقی پذیر ممالک کےقرضے معاف کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جلد ہی آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایشائی ترقیاتی بنک سے 600ملین ڈالر قرض جبکہ روایتی بنکوں سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرض لینے کے لیے رابطہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے مقابلے کے حالات کے باعث ملکی درآمدات اور برآمدات میں کمی کا اعتراف  کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حالات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here