کورونا ریلیف پیکیج کی فراہمی یقینی بنائیں گے، گیس ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

1057

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کے گیس صارفین پر کوئی اضافی بوجھ منتقل کیا جائے گا، کورونا وائرس کے باعث ریلیف پیکیج کے تحت شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ 

اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان کو ہدایت کی کہ گیس صارفین پرقیمتوں میں اضافہ کر کے بوجھ نہ ڈالا جائے اور نہ ہی ٹیرف میں اس طرح کا اضافہ کیا جائے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس میں گیس سیکٹر میں اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، گیس صارفین کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

نئی ایل پی جی پالیسی جلد متعارف کروائے جانے کا امکان

کورونا کی وجہ سے کاروبار بند، حکومت تین ماہ کیلئے بجلی، گیس کے بل معاف کرے

اوگرا کی عوام، صارفین کو ایس این جی پی ایل کی پٹیشن پر سماعت کا مشاہدہ کرنے کی دعوت

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گیس سیکٹر میں اصلاحات برائے ادارہ جات متعارف کرانے کا فیصلہ کرکےتوانائی کمیٹی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اصلاحاتی ایجنڈا پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم نے گیس صارفین کو ِبِنا رکاوٹ کے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

معاونِ خصوصی نے مزیدبتایا کہ صنعتی اور کمرشل سیکٹرز کو گیس کی فراہمی کے لیے ایل این جی اور ایل پی جی کے ذرائع سے گیس فراہم کی جائے گی۔اجلاس کے دوران گیس کمپنیوں کو صارفین کو سہولیات دینے کے لیے جلد سے جلد سہولیاتی سینٹرز قائم کرنے کا حکم دیا گیا۔

اسکے علاوہ گیس کمپنیوں کے سربراہان کو لاگت کم کرنے، گیس چوری روکنے اور گیس لیکیج کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here