پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، پنجاب، اسلام آباد میں سی این جی 9 روپے سستی

قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو سہولت دینے کے لیے قبل از وقت کیاا، سندھ بلوچستان اور کے پی کے عوام کو بھی خوشخبری دیں گے: چئیرمین سی این جی ایسوسی ایشن

1028

لاہور: آل پاکستان کمپریسڈ نیچرل گیس ایسوسی ایشن نے پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں میں نو روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

قیمتوں  میں اس کمی کے بعد سی این جی کی نئی قیمت  84.50 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں آل پاکستان کمپریسڈ نیچرل گیس ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ملکی حالات اور عالمی سطح پر نرخ گرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ سے گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا

کورونا کیخلاف جنگ: قرض ادائیگیاں موخر کرانے کے لیے پاکستان کا قرض خواہوں سے رابطہ

کورونا وائرس،ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں شورومز، دفاتراور فیکٹریاں بند کردیں۔

انکا کہنا تھا کہ RLNG کی قیمتوں کا تعین برینٹ کی تین ماہ کی ایوریج کی بنا پر ہوتا ہے جو کہ انہیں یکم اپریل سے منتقل ہونا تھا مگر انہوں نے عوام کو سہولت دینے کے لیے یہ اقدام  قبل از وقت اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ قیمتوں میں کمی کا نفاذ یکم اپریل سے ہوجائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن سندھ، کے پی اور بلوچستان میں بھی قیمتوں میں کمی کرنے کے حوالے سے حکومت کیساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور  جلد ہی ان صوبوں کےعوام کو بھی خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے مقامی طور پر تیار ہونے والی گیس کی قیمتیں نہ بڑھا نے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم اور مشیر پٹرولیم ندیم بابر کا شکریہ ادا کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن گیس سیکٹر میں زبردست اصلاحات کی منتظر ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اپریل کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کے مطابق اپریل کے مہینے میں پٹرول، ڈیزل اور دوسری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  25 مارچ کو کیے جانے والے اعلان کے مطابق ہی رہیں گی اور اس حوالے سے کسی بھی افواہ پر کان  نہ دھرے جائیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here