کورونا وائرس،ہنڈا اٹلس نے پاکستان میں شورومز، دفاتراور فیکٹریاں بند کردیں

سٹاک مارکیٹ کو جاری بیان کے مطابق یہ اقدام حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کی ہدایت کے بعد اٹھایا گیا

739

لاہور: جاپانی آٹو میکر ہنڈا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں اپنے تمام فیکٹریاں، ریجنل دفاتر اور شو رومز اگلے حکم نامے تک بند کردیے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے  اسٹاک مارکیٹ کوجاری کیے جانے والے بیان کے مطابق ایسا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی لاک ڈاون کی ہدایت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 24 مارچ کو پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹد (پی ایس ایم سی) نے بھی پاکستان میں اپنی فیکٹری اور تمام شو رومز تاحکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

آٹوموبائل سے ایوی ایشن انڈسٹری تک سب معاشی بحران کا شکار، مختلف ہنگامی اقدامات کرنے پرغور

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی ’لوکل آٹو موبائل سٹینڈرڈ ‘کی مخالفت ، یورپی قوانین اپنانے پر اصرار

قائمہ کمیٹی کی جانب سے آٹو موبائل پالیسی سے متعلق وزارت کی بریفنگ غیرتسلی بخش قرار

پاکستان میں گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ کیلئے قومی پالیسی کی تشکیل پر دو وزارتوں میں رسہ کشی

پاک سوزوکی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو منگل کو بتایا تھا کہ “ہم کورونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں قوم کے ساتھ ہیں”۔

سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم ایل)اور یاماہا موٹرز پاکستان (وائے ایم پی) نے بھی اپنے شورومز بند کر دیے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈائون کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صرف میڈیکل سٹورز اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنےوالی دکانوں کوکھولنے کی اجازت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here