عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث درآمدات و برآمدات میں کمی آ رہی ہے: وزیر خزانہ

975

لاہور: وفاقی وزیر برائے امور خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت عالمی معاشی اداروں بشمول ورلڈ بنک، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ، ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور دیگر روایتی بنکوں سے تعاون حاصل کرنے کے لیے رابطے میں ہے تاکہ وہ پسماندہ ملکوں کا قرضہ معاف کر دیں۔

انہوں نے نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی بنکوں، ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کی حکمتِ عملی اپنانا ہو گی تاکہ ہم  60 کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کر سکیں جب کہ ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا قرضہ دیگر روایتی بنکوں سے حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ بڑھتے ہوئے چیلنجوں پر قابو پایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس کا خدشہ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو درآمدی سامان پر نظر رکھنے، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت

لاک ڈائون کے باوجود برآمداتی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے

کورونا وائرس، پاکستانی درآمد کنندگان کو خام مال کے حصول میں مشکلات، دیگر ممالک سے منگوانے کی کوششیں

وفاقی کابینہ کا اجلاس: کورونا وائرس، حفاظتی اقدامات سے متعلق اشیاء کی برآمد پر پابندی ، ڈینگی کی ادویات بھارت سے درآمد کرنے کی تجویز مسترد

انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ ملک میں درآمدات و برآمدات کا حجم کم ہو رہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے قریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور سب اس کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث دن بدن تبدیل ہوتی ہوئی صورتِ حال کو مانیٹر کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here