سماجی ترقی کے منصوبوں کے لیے جاپان کی پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرسے زائد کی امداد

رقم چاراین جی اوز کی مدد سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں تعلیم اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل پر خرچ کی جائے گی

683

جاپان کی حکومت کی جانب سے انسانی  ترقی کے پروگرام کے تحت پاکستان کو 23 لاکھ ڈالر سے زائد کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ رقم پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تعلیم اور دیہات میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر لگائی جائے گی۔

جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ امداد چار قومی این جی اوز کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

ان این جی اوز میں ضلع خیبر میں لرننگ اوئیرننس اینڈ موٹیویشن پروگرام، ضلع تورغر میں  فرینڈز ویلفئیر ایسوی ایشن، منڈی بہائوالدین میں ہانا ڈیویلپمنٹ کونسل اور ضلع قصور میں ایکشنز فار ہیومن ایڈوانسمنٹ شامل ہیں۔

لرننگ اوئیرننس اینڈ موٹیویشن پروگرام کو دی جانے والی 73ہزار514 ڈالر کی امداد سےضلع خیبر میں بچوں اور بچیوں کے پرائمری سکول میں توسیع کی جائے گی جہاں 300 طلبہ و طالبات جگہ نہ ہونے کے باعث کلاس رومز سے باہر کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سماجی ترقی کے منصوبوں کے لیے جاپان کی پاکستان کو 23 لاکھ چھ ہزار 230 ڈالر کی امداد

جاپانی کمپنی کی تیار کردہ دوا کورونا وائرس کے علاج میں معاون ہونے کے ’انکشاف‘ پر شئیرز میں 15 فیصد اضافہ

جاپانی کمپنی کا حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس خریدنے میں اظہار دلچسپی

اس سے قبل سال 2011 اور 2015 میں حکومت جاپان کی ہی دی گئی ہوئی امداد کی مدد سے اس سکول کو دسویں جماعت تک توسیع دی گئی تھی۔

اسی طرح فرینڈز ویلفئیر ایسوی ایشن کو دی جانے والی  64ہزار868 ڈالر کی امداد کے ذریعے ضلع تورغر میں پرائمری اور مڈل سکول کی عمارت تعمیر کی جائے گی جہاں 130 طلبہ و طالبات سکول کی عمارت نہ ہونے کے باعث مقامی مسجد میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

منڈی بہائوالدین میں ہانا ڈیویلپمنٹ کونسل کو دی جانے والی  42 ہزار 818 ڈالر کی امداد ضلع کی سات آبادیوں کو بجلی کی فراہمی کی سکیم میں استعمال کی جائے گی۔

اس سکیم میں بجلی پیدا کرنے والی مقامی کمپنی کیساتھ شراکت داری کے ذریعے ٹرانسفارمر، کھمبے، تاریں اور میٹر نصب کیے جائیں گے جس سے 1650افراد مستفید ہونگے۔

ایکشنز فار ہیومن ایڈوانسمنٹ کو دی جانے والی 55,030 ڈالر کی امداد کے ذریعے پبلک ایلیمنٹری سکول میں توسیع کی جائے گی۔

فی الحال یہ سکول کرائے کی عمارت میں قائم ہے جہاں کلاس روم میں بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش کم ہے اور سہولیات کا فقدان ہے۔ نئی عمارت بننے سے سکول کے 700سے زائد طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوگا۔

جاپان کے سفیر کی جانب سے امداد وصول کرنے والی این جی اوز کو مبارکباد دی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ منصوبے طلبہ و طالبات کو تعلیم کی فراہمی میں مددگار ہونگے جس سے معاشرے کو بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت پاکستانی عوام کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے مدد جاری رکھے گی جس سے دہائیوں پر محیط پاک جاپان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here