آئی ایم ایف کا جی 20 ممالک سے ہنگامی بجٹ دگنا کرنے کا مطالبہ

1040

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے جی 20 ملکوں کے رہنمائوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہنگامی بجٹ کو دگنا کرنے کی صلاحیت حاصل کریں تاکہ تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف ردِعمل کو مضبوط کیا جا سکے جو 2020 میں عالمی معاشی بحران پیدا کرنے جا رہا ہے۔

 مزید پڑھیں: 2020 عالمی بحران، 2021 بحالی کا سال ہو گا: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ایک بیان میں دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کے رہنمائوں سے کہا ہے کہ معاشی بدحالی اور بحالی کی رفتار کا انحصار وبا پر قابو پانے پر منحصر ہے اور یہ پہلو بھی اہم ہے کہ مانیٹری اور معاشی پالیسی سے متعلق ہمارے اقدامات کس قدر مضبوط اور باربط ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، پاکستان آئی ایم ایف سے معاشی مدد کے حصول کے لیے سرگرم

انہوں نے مزید کہا کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنا نہایت اہم ہے جو اس بحران کے باعث بالخصوص بدترین طور پر متاثر ہوئے ہیں، معاشی سرگرمیاں رُک گئی ہیں،  اور وہ سرمائے کی کمی کا شکار ہیں اور کچھ ممالک میں تو مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here