مرکزی بنک کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں چھ کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

682

کراچی: سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بنک کے پاس موجود بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر 20 مارچ 2020 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چھ کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 11 ارب 98 کروڑ اور 32 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سٹیٹ بنک آف پاکستان نے طبی آلات کی درآمد کے حوالے سے قوانین میں نرمی کر دی

مرکزی بنک نے کہا ہے کہ بیرونی زرمبادلہ میں اس کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے جن کا حجم 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بنتا ہے جب کہ حج کے علاوہ دیگر سرکاری ادائیگیاں بھی کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سٹیٹ بنک آف پاکستان کے برآمدات کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

تاہم، غیر ملکی ذخائر میں معمولی اضافہ ہوا ہے جو چھ ارب چھ کروڑ اور 34 لاکھ  ڈالر سے بڑھ کر چھ ارب 11 کروڑ اور 59 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔

ملک کے پاس اس وقت لیکویڈیٹی میں مجموعی بیرونی ذخائر 18 ارب 10 کروڑ اور 51 لاکھ ڈالر پر برقرار ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here