صارفین کا رش: نیٹ فلکس نے دباؤ کم کرنے کے لیے پاکستانی نیٹ ورکس پرٹریفک 25فیصد کم کردی

اقدام کا مقصد سروس کے معیارکو برقرار رکھنا ہے: کمپنی عہدیدار کا وضاحتی بیان

1098

مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستان، یورپ اور برطانیہ میں ہائی بینڈوڈتھ سٹریمنگ کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ اقدام کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں اسکی سائٹ پرصارفین کی بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دباو کو کم کرنے اورسروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے اس بارے میں جاری بیان میں اس کے کانٹینٹ ڈلیوری کے نائب صدرکین فلورینس کا کہنا تھا  کہ کمپنی کی جانب سے عالمی بحران کے دنوں میں صارفین کی تعداد میں پچیس فیصد کمی اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کا طریقہ بنا لیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس پر ایک ہی ویڈیو کی کئی بینڈ ویڈتھ کی سٹریمنگ دستیاب ہوتی ہے اور اُٹھائے جانے والے اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے سب سے بڑی بینڈ ویڈتھ کی دستیابی کوختم کردیا ہے تاکہ جس معیار کے لیے صارف نے پیسے دیے ہیں اسے وہی ملے جسکا دارومدار اسکے ڈیوائس پر ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ نیٹ فلکس کافی عرصے سے اڈاپٹو سٹریمنگ کے تحت کام کر رہی ہے اور کمپنی کی سٹریمنگ ٹیکنالوجی زبردست طریقے سے کسی بھی ویڈیو اور اسکی آڈیو کو دستیاب بینڈ ویڈتھ کے مطابق ڈھال دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے اوپن کنیکٹ کے نام سے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کم انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے  صارفین تک کانٹینٹ کو بہتر معیاراور تیز رفتاری کیساتھ پہنچاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here