لاہور: امریکی سینیٹ نے خطرے کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے گزشتہ روز دیر گئے کاروباری سرگرمیوں، ورکرز اور ہیلتھ کیئر کے نظام کی بقا کے لیے غیر معمولی دو اعشاریہ دو کھرب ڈالر کے ریسکیو پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔
اطراف کی جانب سے شبہات کے اظہار کے باوجود بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس میں یہ اختلاف موجود تھا کہ آیا پیکیج کا حجم بہت زیادہ ہے یا یہ بہت زیادہ نہیں ہے اور دونوں جماعتوں میں مذاکرات میں کئی روز گزر گئے جب کہ امریکی شہری اس وقت ایک ایسے چیلنج سے دوچار ہیں جس کا انہوں نے اس سے قبل کبھی سامنا نہیں کیا۔
880 صفحات پر مشتمل اقدامات کی تفصیل کے ساتھ یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی ریلیف پیکیج ہے۔