کورونا وائرس، نیشنل ریفائنری ، ڈی جی سیمنٹ کمپنی لاک ڈاؤن کے باعث لاک کر دی گئیں

1052

لاہور: نیشنل ریفائنری لمیٹڈ نے پیداواری یونٹس عارضی طور پر تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ملک میں تیل کی ضروریات پوری کرنے میں نیشنل ریفائنری وافر انوینٹری سپلائی کرتی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کمپنی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کے پیش نظر کمپنی نے پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں کمی کے باعث ریفائنری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ریفائنری دوبارہ سے شروع کرنے لیے اپریل 2020 کے پہلے ہفتے میں جائزہ لیا جائےگا۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں دیگر کمپنیوں نے بھی صوبائی حکومتوں کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے فیکٹریاں بند کرتے ہوئے سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا تھا۔

دوسری جانب ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بھی لاک ڈاؤن کے باعث ڈیرہ غازی خان، چکوال، کلر کہار اور خیرپور میں پلانٹس تاحکمِ ثانی بند کر دیے ہیں۔

جمعرات کو کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث انہوں نے تمام پلانٹس کے آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here