ٹی بلز کی نیلامی، سٹیٹ بنک آف پاکستان 551.7 ارب روپے حاصل کرنے میں کامیاب

681

کراچی: سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹی بلز کی نیلامی کے ذریعے 551.7 ارب روپے جمع کیے ہیں جب کہ ہدف 500 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حکومت پاکستان کے تین ماہ، چھ ماہ اور 12 ماہ کے مارکیٹ ٹریژی بل نیلامی کے لیے پیش کیے تھے اور 1,374 ارب روپے سے زیادہ کی بڈز موصول ہوئیں۔

تین ماہ کے ٹی بلز کے لیے 337.8 ارب روپے، چھ ماہ کے ٹی بلز کے لیے 209.5 ارب روپے جب کہ ایک سال کے ٹی بلز کے لیے 799.4 ارب روپے کی بڈز موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں: مارچ میں 700 ملین ڈالر سے زیادہ کے ٹی بلز نکلوائے گئے: سٹیٹ بنک آف پاکستان

وفاقی حکومت نے موصول ہونے والی بڈز میں سے تین ماہ کے ٹی بلز سے 242.2 ارب روپے، چھ ماہ کے ٹی بلز سے 151.9 ارب روپے اور 12 ماہ کے ٹی بلز سے 157.5 ارب روپے جمع کیے۔

نیلامی میں غیر مسابقتی بڈز سمیت قبول کی گئی بڈز کا مجموعی حجم 585.5 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی بلز کی نیلامی، سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 388 ارب روپے کما لیے

یہ ٹی بلوں کی پہلی ایسی نیلامی ہے جس سے قبل ایک نہیں، دو بار شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔ 17 مارچ کو مرکزی بنک نے پالیسی ریٹ 13.25 فی صد سے کم کر کے 12.5 فی صد کیا اور بعدازاں 24 مارچ کومزید کم کر کے 11 فی صد کر دیا۔

ٹی بلز کی ماضی میں ہونے والی نیلامیوں کی طرح  تین ماہ کے دورانیے کے ٹی بلز کی بڈنگ کے حوالے سے رجحان غالب رہا۔

ٹی بلز کی نیلامی کے لیے اگلی تاریخ آٹھ اپریل مقرر کی گئی ہے اور 500 ارب روپے ہی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here