ایئر فرائٹ ٹریفک میں گزشتہ ماہ 10 فی صد کمی آئی: آئی اے ٹی اے

721

پیرس: انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ایک افسر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے شائع کیے جانے والے اعداد و شمار میں عالمی سطح پر ایئر فرائٹ ٹریفک میں گزشتہ ماہ فروری میں قریباً 10 فی صد کمی ظاہر کی جائے گی اور سال بھر میں یہ کمی مجموعی طور پر 15 سے 20 فی صد ہو جائے گی۔

 آئی اے ٹی اے نے کہا ہے کہ میڈیکل اور دیگر ساز و سامان لے کر جانے والی فرائٹ پروازوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ کورونا وائرس کے باعث مسافر طیارے گرائونڈ کیے جا چکے ہیں۔ بہت سی ایئرلائن کمپنیاں فرائٹ کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مسافر بردار طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

آٹوموبائل سے ایوی ایشن انڈسٹری تک سب معاشی بحران کا شکار، مختلف ہنگامی اقدامات کرنے پرغور

ایئرلائن کمپنیوں کا کورونا وائرس کے باعث 250 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ

آئی اے ٹی اے نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کی گئی پابندیوں کا دائرہ کار کارگو پروازوں سے ختم کرتے ہوئے کارگو فلائٹس اور بشمول طبی آلات لے کر جا رہے فرائٹ طیاروں کو اپنی سرگرمیاں مناسب انداز سے انجام دینے کی اجازت دیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here