کورونا وائرس، لاک ڈاؤن کی حمایت میں آٹو کمپنیوں کا فیکٹریاں اور شو رومز بند کرنے کا اعلان

718

لاہور: پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹد (پی ایس ایم سی) نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے پیشِ نظر پاکستان میں اپنی فیکٹری اور تمام شو رومز تاحکمِ ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو منگل کے روز کمپنی نے اپنے ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے بتایا کہ “ہم کورونا وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں قوم کے ساتھ ہیں”۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم ایل)، پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم ایل) اور یاماہا موٹر پاکستان (وائے ایم پی) نے بھی اپنے شورومز بند کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس: پنجاب میں پہلی ہلاکت،پاکستان میں متاثرین کی تعداد 909 ہو گئی

آٹوموبائل سے ایوی ایشن انڈسٹری تک سب معاشی بحران کا شکار، مختلف ہنگامی اقدامات کرنے پرغور

کیا کورونا وائرس کرنسی نوٹوں سے بھی پھیل سکتا ہے؟

کورونا وائرس، وفاقی حکومت کا ریلیف پیکج،70 لاکھ مزدوروں کو ماہانہ تین ہزار دینے کا اعلان

آٹو انڈسٹری کی تینوں کمپنیوں نے اعلان کیا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران انکے پلانٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں 24 مارچ سے 6 اپریل تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ جان لیوا وبا سے لوگوں کو محفوظ بنانے کے لیے میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، انہوں نے یہ فیصلہ سندھ حکومت کی ٹیموں اور اپوزیشن جماعتوں سے مختلف اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here