کورونا وائرس، ایئربس کا شیئرہولڈرز کو ڈیویڈنڈ نہ دینے کا فیصلہ

671

پیرس: یورپ کے ایوی ایشن کے نمایاں ترین ادارے ایئربس نے کہا ہے کہ وہ 2019 کے حوالے سے شیئرز پر طے شدہ منافع کی ادائیگی منسوخ کر دے گا اور اس نے رواں سال کے حوالے سے آمدن کی پیشگوئی نہ کرنے کا  فیصلہ بھی کیا ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے باعث معاشی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا وائرس: عالمی ایوی ایشن انڈسٹری  شدید متاثر، 113 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

آٹوموبائل سے ایوی ایشن انڈسٹری تک سب معاشی بحران کا شکار، مختلف ہنگامی اقدامات کرنے پرغور

ایئر بس کے چیف ایگزیکٹو افسر گوئیلامے فائوری کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر پیدا ہونے والی غیریقینی صورتِ حال کے باعث 2020 کے حوالے سے اپنی سمت تبدیل کی ہے اور یہ گروپ کی لیکویڈیتی اور بیلنس شیٹ کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حصہ ہے جب کہ ایئربس 2019 کے حوالے سے مجوزہ فی شیئر 1.80 یورو منافع بھی نہیں دیا جائے گا جو مجموعی طور پر ایک اعشاریہ چار ارب یورو (ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر) بنتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here