سرحد چیمبر کا طورخم بارڈر پر ٹرکوں کی آمدورفت کی اجازت دینے کا مطالبہ

769

پشاور: سرحد ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے سپین بولدک چمن سرحد کو کھولے جانے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا ہے۔

تاہم، انہوں نے طورخم سرحد سے گڈز ٹرکوں کی آمد و رفت بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے چیمبر ہائوس میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے چمن پر پاک افغان سرحد ازسرِنو کھولنے کے فیصلے کو موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے کیا گیا درست فیصلہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: طورخم سرحد بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر خیبرپختونخوا کے تاجر نالاں

پشاور ایوان صنعت و تجارت کے صدر کا کہنا تھا کہ سرحد کے کھولے جانے کے باث ناصرف سرحدی علاقوں میں دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ کاروباری کمیونٹی مزید معاشی نقصان سے بھی بچ جائے گی۔

انجینئر مقصود انور پرویز نے حکومت سے طورخم بارڈر کی بندش کے باعث کئی روز سے سرحد پر کھڑے ٹرکوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا جن میں تازہ پھل  و سبزیاں اور دیگر مصنوعات لدی ہوئی ہیں۔

انہوں نے سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی کٹ میں معمولی کمی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں کمی ناقابلِ جواز ہے کیوں کہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بدترین طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں، کوئٹہ سے تفتان ٹرین سروس بند، طورخم سرحد پر ڈاکٹرز تعینات

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر پالیسی انٹرسٹ کو مزید کم کرتے ہوئے سنگل فگر تک لے کر آئے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو وائرس کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔

سرحد ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر نے کہا کہ بجلی و گیس کی فراہمی مینوفیکچرنگ یونٹوں کا پہیہ چلانے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں لیکن بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ملک میں صنعتی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے حکومت پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے پر بھی زور دیا تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں۔

چیمبر کے صدر نے مرکزی بنک پر زور دیا کہ وہ قرضوں کی تقسیم کا نیا شیڈول جاری کرے جو کاروباری اداروں کو کورونا وائرس کے باعث دیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here