کراچی: ماہر معاشیات عاطف میاں نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ لاک ڈائون بھی کرنا چاہیے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی شہریوں کو عالمی وبا کے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جرات مندانہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ہفتے کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں مزید 172 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 664 ہو چکی ہے۔
