کورونا وائرس کی وجہ سے قرضہ دینے والے اداروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے

664

لندن، نیویارک: کورونا وائرس نے دنیا کے بڑے قرضہ دینے والے اداروں (ڈیبٹ فنڈز) کو بری طرح متاثر کرتے ہوئے انہیں اربوں ڈالر کا نقصان  پہنچایا ہے۔ 

وائرس کے باعث مارکیٹ کی قدر میں تیز رفتار سے اربوں ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور امریکی مرکزی  بنک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باوجود اس میں کچھ خاص بہتری دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

ایک ہفتے میں انویسٹمنٹ گریڈ فنڈ میں 35.6 ارب کے نکالے گئے جبکہ ٹیکس بانڈ فنڈز کی قدر میں 55.9 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ۔

صورتحال کے تناظر میں  آئی ایم ایف کے مالیاتی اور سرمایہ کاری مارکیٹ کے سربراہ نے اس ماہ خبردار کیا تھا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے کریڈٹ فوکسڈ ایسٹ مینیجرز اور ایکسچینج ٹریڈ فنڈ میں شئیرز کی فروخت خطرناک ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس : چین میں کاروبار جزوی شروع، اکثر کمپنیوں نے چھٹیاں بڑھا دیں، دنیا کی سب سے بڑی کارساز فیکٹری بھی بند

یہ بھی پڑھیے: مندی کی صورت میں اسٹاک مارکیٹ بند کرنا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

سب سے زیادہ نقصان دنیا کے بڑے ڈیبٹ  فنڈز میں سے ایک81.4ارب ڈالر کے PIMCO GIS کو ہوا جس کی قدر میں امارچ کی 17 تاریخ تک 7.7 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

269 ارب ڈالر کے دنیا کے سب سے بڑے ڈیبٹ فنڈ کی قدر میں 2.4فیصد کمی ہوئی۔ دوسرے فنڈز کو اس سے کہیں زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔

نیوبرجر  برمان  کے Emerging Market Debt Blend Fund میں 54.8فیصد کمی ہوئی جبکہ بنکوں کے قرضوں اور دوسرے مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے والے  Pimco کے GIS Capital Securities Fund  کی قدر میں 29.3فیصد کمی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here