سید طارق گیلانی فوجی سیمنٹ کمپنی، عاطف باجوہ پیکجز لمیٹڈ سے مستعفی

794

لاہور: فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) نے کہا ہے کہ لیفینینٹ جنرل (ریٹائر) سید طارق ندیم گیلانی نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور چئیرمین کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے جو (آج) 20 مارچ کو منظور کر لیا گیا ہے۔ 

ایف سی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے ایک بیان میں آگاہ کیا ہے کہ  بورڈ آف ڈائریکٹر کے نئے رکن اور چئیرمین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیکجز لمیٹڈ کمپنی نے کہا ہے کہ عاطف باجوہ نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفی ٰ دے دیا ہےہے جو 14 مارچ کو منظور کر لیا گیا تھا۔

کمپنی نے عاطف باجوہ کے استعفے کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مطلع کر دیا ہے تاہم سٹاک ایکسچینج کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کمپنی نے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here