پاکستان سٹاک مارکیٹ، رواں ہفتے کی بد ترین مندی کے بعد آخری روز 537 پوائنٹس اضافہ، انڈیکس 30667 پر بند

680

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کے بعد جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز بحالی دیکھنے میں آئی ہے، جمعہ کے روز کاروبار میں ملا جلا رجحان رہا لیکن مارکیٹ کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس 537 پوائنٹس اضافے سے 30667 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

گزشتہ سیشن (جمعرات) کے دوران مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 5.36 ملین ڈالر کے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

جمعہ کے کاروباری روز کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کمی ہونے سے یہ 29903 کی کم ترین سطح تک آ گیا تاہم کاروبار میں تیزی آنے سے 798 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس دن بھر کی بلند ترین سطح 30928 پر پہنچ گیا لیکن کاروبار کے اختتام تک 537 پوائنٹس اضافے سے 30667 سکی سطح پر بند ہوا۔

دیگر انڈیکسز میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 1113 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 47460 پوائنٹس پر جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 420 پوائنٹس اضافہ سے 22106 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 169 کمپنیوں کے حصص نے مثبت جبکہ 132 کمپنیوں کے حصص نے منفی کاروبار کیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے دوران مجموعی کاروباری حجم 307.78 ملین سے کم ہو کر 244.23 ملین تک رہ گیا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں کے الیکٹرک لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری اور پنجاب بینک میں منفی کاروبار ہوا تھا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، بینکنگ اور کھاد کے شعبوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ اینگرو کارپوریشن، حبیب بینک اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے کاروبار کو گرین زون میں لے جانے کی خاصی مدد کی۔

اس دوران پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2019 کی مالی کارکردگی کا اعلان کر دیا ہے، کمپنی کی آمدن میں 2.76 فیصد کمی آئی جبکہ  لاگت  میں 1.56 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here