اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھنے، جان لیوا وائرس سے شہریوں کو بچانے اور معاشی نقصانات کم کرنے کے لیےحکومت عالمی اداروں سے رابطے میں ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ملاقات کی اور ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے متعلق اظہارِ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے حکومتی سطح پر کورونا وائرس کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چین کا تعاون قابلِ تعریف ہے،’’خوفزدہ ہونے کی بجائے لوگ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے پر توجہ دیں۔‘‘
کورونا وائرس کی صورتحال اور وباء پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن پر مبنی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔