ایپل نے پرسنل کمپیوٹرجیسے ٹریک پیڈ کیساتھ نیا آئی پیڈ متعارف کروا دیا

ٹریک پیڈ کا مقصد آئی پیڈ کو لیپ ٹاپ کے قریب بنانا ہے۔ نئے میک بک ائیر کمپیوٹر کا بھی اعلان، قیمت 1000 ڈالر سے شروع ہوگی۔

803

نیو یارک: ایپل نے نئے آئی پیڈ میں پرسنل کمپیوٹر کی طرح کا ٹریک پیڈ متعارف کروادیا، یہ فیچر آئی پیڈز میں پہلی بار متعاف کروایا گیا ہے کیونکہ کمپنی آئی پیڈ ٹیبلٹ کو لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے قریب ترین بنانا چاہتی ہے ۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ٹریک پیڈ کی شمولیت سے  آئی پیڈ کو استعمال کرنا پہلے سے آسان ہوجائے گا۔

پرانے آئی پیڈز میں بھی فری سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کیساتھ ٹریک پیڈ  کی سہولت کو استعمال کیا جاسکےگا لیکن بعض پرانے آئی پیڈز کو تھرڈ پارٹی سے کی بورڈ درکار ہوگا۔

آئی پیڈ پرو کےلیے ایپل مئی میں ٹریک پیڈ کیساتھ  میجک کی بورڈ بھی ریلیز کرے گا جسکی قیمت  299  ڈالر رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی بی ایم کا 20 کیوبٹ کوانٹم کمپیوٹر کمرشل استعمال کے لیے تیار کرنے کا دعویٰ

صرف آئی پیڈ کی قیمت 799 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ ایپل کی پنسل سٹائلس کی قیمت 129 ڈالر ہے۔ یوں کل قیمت اپیل کے میکینٹوش کمپیوٹر کے قریب ہوجائے گی۔

ایپل نے نیا میک بک ائیر کمپیوٹر جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس کی  قیمت 1000 ڈالر سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس، آئی فونزکی سپلائی متاثر ،ایپل کو آمدن میں کمی کا سامنا

نیا آئی پیڈ اور میک بک ائیر کمپیوٹر اگلے ہفتے سے سٹورز پر فروخت کےلیےدستیاب ہوں گے اگرچہ فی الوقت پوری دنیا میں ایپل کے اپنے سٹورز کورونا وائرس کے باعث بند ہیں۔

ایپل نے اپنے تازہ بیان میں نئے آئی فون بارے کوئی بات  نہیں کی، چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ایپل پرانے آئی فونز کو آئی فون 11ایس کے کم قیمت متبادل کے طور پر لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here