دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد نیو یارک اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ فلورز بند کرنے کا فیصلہ

اگلے ہفتے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ مارکیٹ میں الیکٹرانک ٹریڈنگ کا آغازہوگا، نیویارک اور سان فرانسسکو کے ٹریڈنگ فلورز بند کردیے جائیں گے

803

نیو یارک:  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کہیں لاک ڈاؤن کے باعث کاروباروں کی عارضی بندش کی جارہے اور کہیں لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

تازہ خبر نیو یارک اسٹاک ایکسچینج سے آئی ہے جہاں وبائی کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسکا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹریڈنگ فلورز یعنی وہ منزلیں جہاں کاروبار ہوتا ہے ، انہیں عارضی طور پر  بند کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

ٹریڈنگ فلورز کی کی بندش کا فیصلہ مارکیٹ کے ملازم اور ایک ممبر کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

نوول کورونا وائرس کی وبا کے باعث نیویارک اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں داخل ہونے سے پہلے سکریننگ کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے اور اسی سکریننگ کے عمل کے نتیجے میں ہی ان دونوں افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:  کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 25 ملین ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، رپورٹ

بند کیے جانے والے ٹریڈنگ فلورز میں نیویارک میں واقع ایکویٹی ٹریڈنگ فلور، امریکن آپشنز فلور اور سان فرانسسکو میں واقع آرکا ٹریڈنگ فلور شامل ہے ۔

صورتحال کے باعث مارکیٹ اگلے ہفتے مکمل طور پر الیکٹرانک ٹریڈنگ پر منتقل ہو ہوجائے گی اور ہفتےکے پہلے کاروباری دن ٹریڈنگ کا آغاز اسی طریقہ کار کے تحت ہوگا۔

 اس حوالے سے نیویارک اسٹاک مارکیٹ کے صدر سٹیسی کننگھم کا کہنا تھا “ نیویارک اسٹاک ایکسچینج اپنے سرمایہ کاروں کو منفرد مقام دیتی ہے مگر ہماری مارکیٹیں الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت سرمایہ کاروں کو خدمات فراہم کرنے  کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور جب تک ہم ٹریڈنگ فلورز دوبارہ کھولنے کے قابل نہیں ہوجاتے، ایسا ہی کیا جائے گا۔”

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس: ایران کی کرنسی نوٹوں کم استعمال کرنے کی ہدایت، امریکاکے پاس ٹیسٹنگ کٹس ناکافی

نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ مارکیٹ الیکٹرانک ٹریڈینگ کے ذریعے کام کرے گی تاہم ٹریڈنگ فلورز کی بندش کے باوجود مارکیٹ میں کام کا دورانیہ معمول کے مطابق رہے گا۔

اس حوالے سے نیویارک اسٹاک مارکیٹ کے آپریٹر انٹرکانٹی نینٹل ایکسچینج کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں الیکٹرانگ ٹریڈنگ کے نٖفاذ کے لیے اسکے پلان باقاعدہ ٹیسٹ شدہ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیے: مندی کی صورت میں اسٹاک مارکیٹ بند کرنا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

مارکیٹ کے ٹریڈنگ فلورز کی بندش کا فیصلہ ایسے حالات میں آیا ہے جب زیادہ تر کمپنیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے    کی ہدایت کر رہی ہیں۔

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری 

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو ایس اینڈ  پی 500 انڈکس میں کاروبار کے دوران 3.3 فیصد کی گراوٹ ہوئی، بعدازاں بازار حصص میں 1.4 فیصد اضافہ تاہم مارکیٹ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ کساد بازاری کےخدشات اور خراب ہوتی معاشی صورتحال کو سنبھالنے کے اقدامات کے باعث دیکھنےمیں آرہا ہے۔

ادھر تقریباً ستر ہزار امریکیوں نے بیروزگاری فوائد کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروادی ہیں، یہ تعداد معاشی ماہرین کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکا میں ابتک 7500 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 110 لوگ اس مہلک مرض کے باعث جان گنوا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here