ملکی دوا سازی صنعت کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ

مالی سال 2020 کے آٹھ ماہ میں فارما کیوٹیکل برآمدات ایک لاکھ 49 ہزار 540 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ ایک لاکھ 39ہزار 487 ملین ڈالر تھی۔

838

اسلام آباد: پاکستان کی  دوا سازی کی صنعت کی برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملک کی فارما سیوٹیکل سیکٹر کی برآمدات میں 7.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادراہ شماریات کے مطابق مالی سال 2020  کے جولائی سے فروری کے عرصے میں ایک لاکھ 49 ہزار 540 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ان برآمدات کا مالی حجم ایک لاکھ 39ہزار 487 ملین ڈالر تھا۔

مقدار کی بات کی جائے تو فارما سیوٹیکل برآمدات آٹھ ہزار568 ٹن سے بڑھ کر نو ہزار  517 ٹن ہوگئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  سات ماہ کے دوران بیرون ملک سے ادویات کی درآمد میں 10 فیصد کمی

مالی سال 2020 کے فروری کے مہینے میں فارما سیوٹیکل برآمدات میں گزشتہ برس کے فروری کے مقابلے میں27.44فیصد بڑھی۔

2020  کے فروری میں اس برآمدات کا مالی حجم 20 ہزار 303 ملین ڈالر ریکارڈ کیا   گیا،جبکہ 2019 کے فروری میں یہ برآمدات 15ہزار 932 ملین ڈالر کی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیے: سات ماہ کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 27.93 فیصد کم ہو گیا

واضح رہے کہ مالی سال 2020 کے آٹھ ماہ میں  پاکستان کے تجارتی خسارے میں 26.06 فیصد کمی ہوئی اور ملک کی برآمدات میں 3.62 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات 13.81فیصد کم ہوئیں۔

اس عرصے میں برآمدات کا مالی حجم 15.643 ارب ڈالر تک گیا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے  دوران یہ حجم 15.097 ارب ڈالر تھا جبکہ درآمدات آٹھ ماہ میں  36.563 ارب ڈالر سے کم ہوکر 31.515ارب ڈالر تک آگئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here