انڈس موٹرز کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا یارس لانچ کر دی

814

اسلام آباد: پاکستان میں ٹویوٹا وہیکلز مینوفیکچر کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز کمپنی نے پرکشش قیمت پر ٹویوٹا یارس لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی تعارفی قیمت محض 2.349 ملین روپے رکھی گئی ہے۔

کمپنی نے آج سے نئی وہیکلز کی بکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مستقل بہتری پر توجہ برقرار رکھتے ہوئے اور گاڑیوں کو مقامی ضروریات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے  ٹویوٹا کے مکمل طور پر نئے ماڈل ٹویوٹا یارس پر آٹھ ارب روپے خرچ کیے ہیں جسے خرید کر صارفین کی قیمت پوری ہو گی اور یہ پاکستانی صارفین کی بنیادی نوعیت کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

مزید پڑھیں: انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کی وارنٹی کی مدت میں توسیع کردی

نئی ٹویوٹا یارس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انڈس موٹرز کے چیف ایگزیکٹو اصغر جمالی نے کہا کہ ہم ٹویوٹا یارس کے لیے بکنگ شروع کرنے پر خوش ہیں جو اگلے ماہ ڈلیوری کے لیے دستیاب ہو گی۔

ٹویاٹا یارس 1300 سی سی اور 1500 سی سی طاقت کے حامل انجن میں اور چھ ورژنز میں پیش کی گئی ہے۔ 1300 سی سی جی آیل آئی ایم ٹی سیڈان کی ایکس فیکٹری تعارفی قیمت 2,349,000 روپے ہے جب کہ 1500 سی سی انجن کے نمایاں ترین ورژن 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی کی تعارفی قیمت 2,809,000 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں 47.8 فیصد، موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 3.5 فیصد کمی

ٹویوٹا یارس نے ماحولیات کے حوالے سے موجود قوانین کی پاسداری کی ہے، یہ کم ایندھن کھاتی ہے اور یوں موثر طور پر فضائی آلودگی کو کم کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here