الیکٹرانک منی آرڈر، صارفین کی مشکل ہوئی آسان، گھر پہ رقوم وصول کر سکیں گے

799

لاہور: پاکستان پوسٹ الیکٹرانک منی آرڈر (ای ایم او) سروس متعارف کروا رہا ہے جس سے مراد یہ ہے کہ اس سروس کے تحت صارفین کے گھروں تک منی آرڈر پہنچائے جائیں گے یا سادہ لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ای ایم اوز وصول کنندہ کو گھروں کے دروازے پر ادا کیے جا رہے ہیں۔

ایک افسر نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ای ایم او کے تحت رقم کو ایک ڈاک خانے سے دوسرے تک منتقل کرنے کے حوالے سے تیز رفتار سروس شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پوسٹ کی آمدن میں 7 ارب روپے کا اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کا ای ایم او کسی بھی صورت میں وصول کنندہ کے گھر پر ارسال نہیں کیا جائے گا لیکن یہ رقم مجوزہ ای ایم او پیمنٹ آفس کی کھڑکی سے وصول کی جا سکے گی۔

متذکرہ افسر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ روپوسٹ (Riposte) سروس کا استعمال کر رہا ہے جو 83 جنرل پوسٹ آفسز کے درمیان رقوم کی منتقلی کے لیے محفوظ، قابلِ استطاعت اور موثر ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پوسٹ کو رواں برس دسمبر تک ملک کا سب سے بڑا بنکنگ نیٹ ورک بنانے کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت متعدد پوسٹل ادارے دنیا بھر میں منی آرڈر کی ترسیل کے لیے روپوسٹ سروس کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پوسٹ آفسز جو یہ سسٹم استعمال کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خدمات کی فراہمی کے لیے کاغذات کے غیر معمولی استعمال پر آنے والی لاگت کم ہونے کے باعث اخراجات اور روپوسٹ کے باعث جعلسازی کے امکانات بھی کم ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here