آٹوموبائل کمپنی جے اے سی  کا برا دور ختم، 2019 میں پرافٹ میں رہی، رپورٹ

805

لاہور: چین کے کارساز ادارے جیانگ ہوائی آٹوموبائل گروپ کارپوریشن کے سالانہ نتائج کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے گزشتہ برس منافع کمایا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: بھارت نے چینی کار ساز کمپنیوں کے نمائندوں کو آٹو شو میں شرکت سے روک دیا

اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ گزشتہ برس کمپنی کا حصص داروں کے تناظر میں نیٹ پرافٹ 106 ملین یوآن  رہا (جو قریباً 15 ملین امریکی ڈالر بنتے ہیں) جب کہ اس سے ایک برس قبل کمپنی 786 ملین یوآن کے گھاٹے میں رہی تھی۔

مزید پڑھیں: سوست پورٹ: ڈرائی فروٹ کی آڑ میں چین سے مہنگے آٹو پارٹس منگوانے کا انکشاف، قومی خزانے کو بھاری نقصان

سالانہ بنیادوں پر کمپنی کے ریونیو میں 5.6 فی صد کمی آئی جو 47.3 ارب یوآن رہا۔ گزشتہ برس مجموعی طور پر 421,200 وہیکلز فروخت ہوئیں۔ دو معروف ترین ماڈلز جو فروخت ہوئے، ان میں لائٹ ٹرک اور سپورٹ یوٹیلیٹی وہیکلز (ایس یو ویز) شامل ہیں، جن کی فروخت بالترتیب 192,800 اور 86,800 یونٹ رہی۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین یہ امید ظاہر کر رہے ہیں کہ ان کی فروخت رواں سال 450,000 سے 500,000 یونٹ اور ریونیو 50 ارب یوآن سے 55 ارب یوآن تک پہنچ جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here