جاپانی کمپنی کی تیار کردہ دوا کورونا وائرس کے علاج میں معاون ہونے کے ’انکشاف‘ پر شئیرز میں 15 فیصد اضافہ

کلینکل ٹرائل میں Favipiravir نامی دوا کے استعمال سے کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوگئے: چینی اہلکار کا دعوی

983

ٹوکیو: کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر معاشی زبوں حالی کے دنوں میں فوٹو گرافی کی صنعت سے وابستہ جاپان کی معروف کمپنی  فیوجی فلم ہولڈنگ کارپوریشن کے شئیرز میں 15 فیصد اضافہ ہو گیا۔

تاہم یہ اضافہ بھی کورونا وائرس سے ہی جڑا ہوا ہے، وہ یوں کہ چین کے ایک عہدیدار کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوی گان (Avigan) نامی  دوا، جو نزلے کی صورت میں استعمال ہوتی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔

 یہ دوا جو Favipiravir  کے نام سے بھی جانی جاتی ہے فیوجی فلم کی ایک ذیلی کمپنی تیار کرتی ہے، دوا کے جاپان میں استعمال کی منظوری 2014 میں دی گئی تھی۔

چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے عہدیدار زہانگ زنمن نے صحافیوں کو بتایا کہ Favipiravir کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت یابی میں معاون ہے اور اس کے کوئی سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس کی ویکسین کی ایجاد، دواساز کمپنیوں میں مقابلہ، کمائی کا نادر موقع

اہلکار کے مطابق ایک کلینکل ٹرائل جس میں 80 افراد شریک تھے جن مریضوں نے Favipiravir دوا لی ان میں وائرس کے اثرات جلد ہی ختم ہونے لگے  جبکہ جن افراد نے Favipiravir استعمال نہیں کی ان میں ایسا نہیں ہوا۔

2016ء میں جاپانی حکومت نے Favipiravir کو افریقی ملک گینیا میں ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے ہنگامی طور پر سپلائی کیا تھا۔

جاپان کی ٹویاما کیمیکل کی جانب سے تیار کی جانے والی دوا کی چین میں تیاری کی اجازت زی جیانگ حسان فارما کیوٹیکل کارپوریشن لمیٹڈ کو دی گئی اور اسکا استعمال انفلوائنزہ کے مریضوں کے علاج کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائر س : دنیا بھر میں سات ہزار987 ہلاکتیں ،امریکا کا معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک کھرب ڈالر کا اعلان

اس حوالے سے فیوجی فلم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی چینی حکومتی اہلکار کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی اور فیوجی فلم صرف جاپانی حکومت سے آرڈرز لے رہی ہے،کمپنی کے دوا کے حوالے سے کوئی سیلز ٹارگٹ نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here