آٹھ ماہ کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار و فروخت میں 56 فیصد، ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار و فروخت میں 77 کمی

اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک ملک میں 20408 یونٹ ٹریکٹر بنائے گئے جب کہ 20588 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی

1356

اسلام آباد: جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری )کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پاکستان میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں 56 فیصد جبکہ ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار و فروخت میں 77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لے کر فروری 2020ء تک کی مدت میں ملک زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 55.84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں ملک میں 20408یونٹ ٹریکٹر بنائے گئے جب کہ 20588 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملت ٹریکٹرز کو دوسری سہ ماہی میں 42.44 فیصد کم آمدنی ہوئی

پنجاب کا رحجان زراعت کی بجائے کس جانب جا رہا ہے

2018-19 کیلئے 1 لاکھ کاشتکاروں کو بلا سود قرضہ فراہم کیا: محکمہ زراعت

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 31879 یونٹ ٹریکٹروں بنائے گئے تھے اور 32013یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ۔

تاہم جنوری 2020ء کے مقابلے میں فروری 2020ء کے دوران زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

 فروری کے مہینہ میں ملک میں 3054 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور 3141 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں فیٹ، میسی فرگوسن اور اورینٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹر ز شامل ہیں۔

ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی

اسی طرح  جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لے کر فروری 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 2855 یونٹ ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار اور 2923 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 77 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک میں 5228 یونٹ بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار اور 4936 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی مجموعی پیداوار میں 8.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروری 2020ء میں ملک میں 407 یونٹ پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ جنوری کے مہینہ میں ملک میں 375 یونٹ بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں ہینو پاک، ایسوزو اور ماسٹر کمپنی کے بس اور ٹرک شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here