لاہور : کورنا وائرس کے خدشات کے پیش نظر رائیڈ شیئرنگ سروسز ائیر لفٹ نے اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کے روز ائیرلفٹ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ کمپنی لاہور اور کراچی میں 6 اپریل تک اپنی سروسز بند کر رہی ہے۔
اپنے صارفین کے لیے جاری کردہ ایک بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ ائیرلفٹ کی بسیں 6 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور صارفین، ڈرائیورزاور دیگر سٹاف کے تحفظ کیلئے اٹھانے جانے والے اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کورونا وائرس، امریکہ میں گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کو ہیکرز کے حملوں کا سامنا
’کورونا وائرس کی ویکسین ابتدائی مراحل میں ،تباہ کاریاں جولائی اگست تک جاری رہ سکتی ہیں‘
کورونا وائرس کی ویکسین کی ایجاد، دواساز کمپنیوں میں مقابلہ، کمائی کا نادر موقع
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، چوں کہ بسوں میں بھی رش ہوتا ہے اس لیے بطور ایک ذمہ دار کمپنی ائیرلفٹ اپنی سروس بند کر رہی ہے تاکہ سٹاف اور مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
کمپنی کے مطابق جو مسافر رائیڈز بُک کر چکے تھے ان کی رقم خود کار طریقے سے واپس کردی جائے گی۔
دوسری جانب یہ اطلاعات آئی تھیں کہ swvl بھی کورونا وائرس کے خدشات کے باعث اپنی انٹرسٹی سروس بند کررہی ہے تاہم کمپنی نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ انٹرسٹی اور انٹرا سٹی دونوں سروسز بحال رہیں گی۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیاہے کہ رائیڈرز کے ساتھ اپنے سٹاف کا تحفظ یقینی بنانا ان کا بنیادی مقصد ہے اور کورونا وائرس کے حوالے سے مقامی حکام کے ساتھ ناصرف رابطے میں ہیں بلکہ تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔










































