دبئی: دنیا کی نمایاں آئل کمپنی سعودی آرامکو روزانہ اپنے وسیع سٹاکس سے پیداوار میں اضافے کے لیے تین لاکھ بیرل خام تیل پیدا کرے گا، یہ بیان کمپنی کے سربراہ نے روس کے ساتھ قیمتوں پر محاذ آرائی میں شدت پیدا ہونے کے بعد دیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر امین نصیر نے کہا ہے کہ ہماری زیادہ سے زیادہ صلاحیت 12 ملین بیرل یومیہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں پیداوار 12.3 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔ یہ تین لاکھ بیرل آئل ہماری انونٹریز سے آئے گا۔
انہوں نے ویب کاسٹ کے ذریعے بات کرتے کہا کہ کمپنی کے پاس ملک میں اور ملک سے باہر خام تیل کے غیر معمولی ذخائر محفوظ ہیں۔
سعودی عرب اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک، جن میں روس بھی شامل ہے، وہ رواں ماہ کے اوائل میں پیداوار کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں کسی بھی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے تھے۔
سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اپریل سے اپنی پیداوار 9.7 ملین بیرل یومیہ سے 12.3 ملین بیرل یومیہ کر دے گا۔
سعودی عرب نے گزشتہ برس اپریل میں ڈلیوری کے لیے تیل کی پیداوار میں پہلے ہی کمی کر دی تھی جب روس نے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے ارکان کو تیل کی پیداوار میں ایک اعشاریہ پانچ ملین بیرل یومیہ باربط کمی کا پروپوزل پیش کیا تھا۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کورونا وائرس کے باعث بھی کمی آئی ہے جس نے عالمی معیشت کو بدترین طور پر متاثر کیا ہے، کورونا وائرس کے باعث طلب میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم تیل پیدا کرنے والے ملک مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اپنی پیداوار بڑھا رہے ہیں۔
کمپنی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ فنانس خالد الدباغ نے کہا ہے کہ آرامکو کے پیداواری اخراجات کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ طویل عرصہ تک تیل کی قیمتوں کو کم رکھ سکتی ہے۔
سعودی آرامکو نے اتوار کو 2019 میں اپنے نیٹ پرافٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور پیداوار میں کمی کے باعث اپنے خالص منافع میں 20.6 فی صد کمی رپورٹ کی ہے۔