موڈیز نے پاکستان کی شرح نمو 2.9 سے کم کر کے 2.5 کر دی

724

اسلام آباد: موڈیز انوسٹر سروس نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کے باعث معاشی نمو میں نمایاں کمی آئے گی۔ عالمی ادارے نے پاکستان کی رواں مالی سال کے حوالے سے شرح نمو کو کورونا وائرس کے باعث کم کر کے 2.5 فی صد کر دیا ہے۔ نیو یارک سے تعلق رکھنے والی کمپنی نے قبل ازیں دسمبر 2019 میں پاکستان کی مالی سال 20-2019 کے حوالے سے شرح نمو کا اندازہ 2.9 فی صد مرتب کیا تھا۔

ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ایشیا پیسیفک کے حوالے سے حصص کے بھائو میں کمی کا رجحان غالب ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ متعدد حکومتیں پہلے ہی کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کرنے کا اعلان کر چکی ہیں اور موڈیز یہ امید کرتا ہے کہ معاشی نقصان کی سطح جب واضح ہو گی تو یہ مزید معاشی مشکلات کا باعث بنے گی۔ تاہم، کچھ حکومتوں کو غیر معمولی قرضوں اور فنڈنگ تک محدود رسائی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان بھی ایسے ہی ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جس کے جی ڈی پی کا 80 فی صد سے زیادہ قرضوں پر مشتمل ہے اور معاشی توازن نہایت کم زور ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، چین سمیت ایشیائی معیشتوں پر دبائو بڑھنے، معاشی نمو کم رہنے کا امکان: ریٹنگ ایجنسی موڈیز

موڈیز کے وائس پریذیڈنٹ و سینئر کریڈٹ آفیسر کہتے ہیں کہ کمپنیوں کی وائرس کے اثرات سے پیش آنے کی صلاحیت کا انحصار اس کے دورانیے پر ہوگا اور ہم یہ خبردار کرتے ہیں، جیسا کہ واقعات میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی آ رہی ہے، نتائج کے حوالے سے ہمارا جائزہ وقت کے ساتھ تبدیل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا منظرنامہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال کیلئے مستحکم قرار دیدیا

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہزار سے بڑھ چکی ہے جیسا کہ اٹلی نے اموات کی نئی لہر کا اعلان کیا ہے جب کہ دنیا بھر میں 1,75,000 سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا ریکارڈ مرتب کیا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here