آٹھ ماہ کے دوران موٹربائیکس اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 9.8 فیصد کمی

جولائی تا فروری کے دوران ہونڈا کی موٹر بائیکس کی فروخت میں 4.46 فیصد، سوزوکی 7.32 فیصد، یاماہا 7.32 فیصداور یونائٹڈآٹوز  11.5 فیصد کمی   دیکھی گئی

1083

اسلام آباد:  رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 9.86 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن(PAMA)   کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے آٹھ ماہ کے دوران ملک میں دس لاکھ 80 ہزار 272 موٹر بائیکس اور تھری وہیلرز فروخت ہوئیں جبکہ مالی سال 2019ء میں یہ تعداد گیارہ لاکھ 97  ہزار 222 تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ہونڈا اور یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا

ہنڈا  کے پچھلے سال سات لاکھ 32ہزار 918 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ اس برس یہ تعداد گھٹ کر سات لاکھ  194رہی، فروخت کی کمی کا تناسب 4.46 فیصد ہے۔

سوزوکی کی جانب سے گزشتہ برس 15ہزار689 یونٹس فروخت کیے گئے اور اس سال صرف 14ہزار540 یونٹس  فروخت ہوئے۔ فروخت میں کمی کا تناسب 7.32فیصد ہے۔

یاماہا موٹر بائیکس نے گزشتہ برس 16ہزار893یونٹس فروخت کیے جبکہ اس سال کمپنی کے 16 ہزار 742 یونٹس فروخت ہوئے، فروخت میں کمی کا تناسب 0.89 فیصد ہے۔

یونائیٹڈ آٹوز کے  موٹر بائیک کے گزشتہ برس دو لاکھ 55 ہزار 38 یونٹس فروخت ہوئے اور اس سال دو لاکھ 25 ہزار 561 یونٹس فروخت ہوئے، فروخت میں کمی کا تناسب 11.55 فیصد ہے۔

کمپنی کے تھری وہیلرز کے گزشتہ برس آٹھ ہزار ایک سو 66یونٹس فروخت ہوئے جبکہ اس برس  چار ہزار تین سو 70یونٹس فروخت ہوئے۔ فروخت میں کمی کا تناسب 46.48فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہارلے ڈیوڈسن کی ہیوی بائیکس کی فروخت میں کمی، کمپنی کی آمدن 8.5 فیصد کم ہو گئی

روڈ پرنس کی موٹر بائیکس کی بات کی جائے تو پچھلےبرس  کمپنی کے ایک لاکھ 12ہزار 86 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ اس سال  83ہزار  400یونٹس ہی بک سکے ۔ فروخت میں کمی کا تناسب 25.59 فیصد ہے۔

کمپنی تھری وہیلرز بھی بناتی ہے جن کے پچھلے برس سات ہزار 473 یونٹس فروخت ہوئے اور  اس سال چھ ہزار 694یونٹس فروخت ہوئے۔  فروخت میں کمی کا تناسب 10.42فیصد ہے۔

چنگ چی رکشوں کے پچھلے برس 15 ہزار 586  یونٹس فروخت ہوئے جب کہ اس برس نوہزار 567ی یونٹس کی فروخت ہوئی۔ فروخت میں کمی کا تناسب 38.61فیصد ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here