پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین کا کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ تیار کرنے کا دعویٰ

783

لاہور: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جہاں حفاظتی اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے وہیں مریضوں کی سکریننگ کے لیے کٹس اور ویکیسین اور تیاری کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین نےکوروناوائرس کی تشخیص کے لیے کِٹ تیارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ دعوی ٰ پنجاب یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس مائیکرو بیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی جانب سے سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کی سربراہی میں یورنیورسٹی آف پنجاب کے ماہرین کی ٹیم نےکوروناوائرس کی تشخیص کرنے کیلئے سستی کٹ تیار کرلی ہے۔

 ڈاکٹر محمد ادریس نے بتایا کہ اس کٹ کی تیاری پر صرف پانچ ڈالر یعنی 795 روپے خرچ آیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور یہ تعداد 183 ہو چکی ہے۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد کراچی اور سکھر میں سامنے آئی ہے۔

پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑےنے کے بعد چین نے گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی 12 ہزار تشخیصی کِٹس پاکستان بھجوائی تھیں جب کہ سندھ حکومت بھی ایک نجی اسپتال کے تعاون سے کورونا وائرس کے لیے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس منگوا چکی ہے۔

دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں  جب کہ آسٹریلوی اور اسرائیلی ماہرین کے مطابق وہ اس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here