عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پاکستانی عوام کو دینے کا امکان

وزیراعظم کا عالمی منڈی میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا حکم، قیمتوں میں پچیس روپے تک کمی متوقع

749

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چالیس فیصد کی گراوٹ کے ثمرات پاکستانی عوام کو ملنے کی توقع ہے کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزرات خزانہ کو ہدایت کی ہے عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ہونے والی قیمتوں کا فائدہ عوام کو دیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا زیادہ   سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: روس تیل کی قیمت 25 ڈالر فی بیرل کرنے پر بھی تیار

اس وقت اوپن مارکیٹ میں تیل 111.60، ہائی سپیڈ ڈیزل 122.26، لائٹ ڈیزل77.51 ، اور مٹی کا تیل 92.45 فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

پرافٹ اردو کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت  اگلے مہینے تیل کی قیمتوں میں کم از کم 25روپے تک کمی کرنے کا سوچ رہی ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت عوام پر مزید کرم فرمائی کرتے ہوئے بجلی  کی قیمتیں بھی کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ایسا فرنس آئل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باعث کیا  جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیے : سعودی عرب کا تیل کی پیداواری صلاحیت ایک ملین بیرل روزانہ کرنے کا فیصلہ

سی این جی کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو تک کمی کیے جانے کی توقع ہے اور صنعتوں کو بھی سستی گیس دیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین مانتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ڈارمائی کمی پاکستان کے لیے انتہائی خوشگوار امر ہے جس کی بدولت ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئے گی،  پاکستانی روپیہ مضبوط ہوگا اور مہنگائی میں کمی آئے گی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here