Audi نے بجلی سے چلنے والی کار پاکستان میں متعارف کروادی

E tron نامی گاڑی 10 منٹ کے چارج سے 80 کلومیٹر تک چلنے اور 5.7 سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

1009

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ معروف کمپنی آڈی (Audi) نے بجلی پر چلنے والی e-tron  گاڑی پاکستان میں متعارف کروادی ہے۔

ای ٹرون (E Tron)  کی خاص بات یہ ہےکہ آڈی کی پہلی مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار ہے۔

یوں آڈی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف کمپنیوں جیگوار اور ٹیسلا کے مقابلے میں آگئی ہے۔

ای ٹرون (E Tron) کو جیگوار 1 پیس (Jaguar 1 Pace)  اور  ٹیسلا ماڈل ایکس سے (Model X)   سے مسابقت کا سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیے: الیکٹرک وہیکلز پالیسی بن گئی، لیکن کیا پاکستان میں بجلی پر گاڑیاں چلانے کا منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟

میٹرکس ہیڈ لائٹس، حفاظت کیساتھ ہوا کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ورچوئل بیرونی شیشے، پچھلی طرف ایل ای ڈی سٹرپ اور چمکدار لائٹ، رئیر ویو شیشے میں نصب کیمرہ جو کہ خصوصی نظام کے ذریعے دروازے پر تصاویر دکھانے کا اہتمام کرتا ہے وہ چیزیں ہیں جو شاندار شکل و صورت اور فیچرز سے مزئین ای ٹرون (E Tron) کو نظر انداز کرنا ناممکن بناتی ہیں۔

گاڑی کا انٹرئیر خاصا کشادہ اور آرام دہ ہے، کیبن کو دو رنگوں کےامتزاج کیساتھ دلکش بنایا گیا ہے، بلیو ٹوتھ انٹر فیس کیساتھ انفوٹینمنٹ سسٹم، اعلیٰ معیار کے اسپیکر، گلاس سن روف اور آگے اور پیچھے کی طرف ایل ای ڈی پراجیکٹر لائٹیں بھی گاڑی کے فیچرز  میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  پاکستان میں بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی آزمائش، فی کلومیٹر لاگت محض 1.25 روپے، کمپنی کا دعویٰ

ہر ایکسل کے لیے دو برقی موٹروں کی مدد سے ای ٹرون 402 ہارس پاور کا آؤٹ پٹ دیتی ہے۔ زبردست بات یہ ہے کہ یہ ایک دفعہ چارج کرنے پر 417 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔  چارج کی بات کی جائے تو یہ 150کی ڈی سی موٹر سے چلتی ہے اور 10منٹ کی چارجنگ کے ذریعے 80 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

240وولٹ کے روائیتی آؤٹ لٹ کی مدد سے گاڑی کو 9گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے۔ اگر رفتار کی بات کی جائے تو ای ٹرون محض 5.7سیکنڈز میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار حاصل کرسکتی ہے ۔

مزید پڑھیے:  حکومت گاڑیوں کے معیار کو بہتر کرنے کےلیےنیشنل سٹینڈرڈ متعارف کرائے گی

آڈی کی جانب سے ای ٹرون کی ہائی وولٹیج بیٹری کی آٹھ سالہ گارنٹی ہے۔  گاڑی پاکستان میں بکنگ کے لیے دستیاب ہے اور اسکی قیمت 15,500,500رکھی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here