کراچی: سلک بنک لمیٹڈ نے تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
سلک بینک کی جانب سے سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) سے درخواست کی گئی ہے کہ بنک کی تیسری سہ ماہی کے فنانشل سٹیٹمنٹس کی اجازت اور ڈسکلوزر کے لیے بنک کو 31 مارچ تک توسیع دی جائے، بنک نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک بیان میں اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
بنک نے یہ درخواست جائزہ عمل کی بندش میں تاخیر اور اس کے باعث بنک کی معاشی سٹیٹمنٹس پر ہونے والے اثرات کے باعث کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اس نے مزید درخواست کی ہے کہ 2019 کے سالانہ اکائونٹس کی اجازت اور ڈسکلوزر کے حوالے سے تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کی جائے۔